Abeera Nam rakhan 54

عبیرہ نام رکھنا کیسا ہے؟

’عبیرہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس نام کا مطلب بتا دیں اور یہ بھی بتائیں کیا یہ کسی صحابیہ کا نام ہے ؟

جواب
“عَبِیْرَة” (عبیرہ) خوش بو کانام ہے، اس لحاظ سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے ، تلاش کے باوجود ہمیں صحابیات کے ناموں میں یہ نام نہیں مل سکا۔

حدیث شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے:

” وَلَا مَسِسْتُ خَزَّةً وَلَا حَرِيرَةً أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا شَمِمْتُ مِسْكَةً وَلَا عَبِيرَةً (عَنْبَرَةً) أَطْيَبَ رَائِحَةً مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ”. فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144107200428

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں