70

” زخرف ”  سورہ کا نام ہے، اس کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ بچی کا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

“زخرف” کے معنی  : سونا، زینت وسجاوٹ، زیبائش، کسی چیز کا انتہائی حسن و دل کشی، ڈیکوریشن، سامانِ زینت،  کے ہیں،  یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

 تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام  اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں سےیا نیک مسلمان خواتین کے نام پر یا کوئی اچھا بامعنی  نام منتخب کرکے رکھ لیں

لسان العرب (9/ 132):
“زخرف: الزُّخْرُفُ: الزِّينةُ. ابْنُ سِيدَهْ: الزُّخْرفُ الذَّهَبُ هَذَا الأَصل، ثُمَّ سُمِّي كُلُّ زِينةٍ زُخْرُفاً ثُمَّ شُبِّهَ كلُّ مُمَوَّه مُزَوَّرٍ بِهِ. وَبَيْتٌ مُزَخْرفٌ، وزَخْرَفَ الْبَيْتَ زَخْرَفَةً: زَيَّنَه وأَكْمَلَه. وكلُّ مَا زُوِّقَ وزُيِّنَ، فَقَدْ زُخْرِفَ”
.  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200409

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں