33

غلطی سے نومولود بچے کے بائیں کان میں اذان اور دائیں کان میں اقامت کہہ دینے کا حکم

سوال
اگر کسی نے غلطی سے نومولود بچے کے بائیں کان میں اذان اور دائیں کان میں اقامت کہہ دی تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب
ولادت کے بعد دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مسنون ہے، اگر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے یا غلطی سے کسی نے دائیں کان میں اقامت اور بائیں کان میں اذان دے دی تو اگر موقع ہو تو دوبارہ درست طریقہ سے دے دے، اگر موقع نہیں تو اب اذان کے اعادے کی ضرورت نہیں، نفسِ سنت ادا ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں