56

سنت غیرمؤکدہ پڑھنے کا طریقہ

سوال
کیا سُنت غیر موکدہ اور سُنت موکدہ پڑھنے کا طریقہ الگ ہے؟ عصر اور عشاء کی سُنت کس طرح پڑھی جاتی ہیں؟

جواب
سنت مؤکدہ،سنت غیرمؤکدہ،نفل اوروترکی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانالازمی ہے۔جبکہ فرض نمازکی صرف پہلی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملائی جاتی ہے۔

البتہ سنت غیرمؤکدہ اورنفل نمازمیں (چاررکعات ایک ساتھ پڑھی جائیں تو)تیسری رکعت کوثناء اورتعوذ سے شروع کرنااورپہلے قعدہ میں تشہد کے ساتھ درود شریف بھی پڑھناافضل ہے۔اگرکوئی شخص صرف تشہد پراکتفاکرے اور تیسری رکعت میں ثناء اورتعوذ نہ پڑھے تب بھی کوئی حرج نہیں۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل3/397،ط:لدھیانوی)

فتوی نمبر : 143711200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں