58

کیا عورت سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کی انگوٹھی پہن سکتی ھے

کیا عورت سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کی انگوٹھی پہن سکتی ھے

جواب نمبر: 16158

بسم الله الرحمن الرحيم

عورتوں کے لیے سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی انگوٹھی کا حکم مختلف فیہ ہے، بعض علما جواز کو راجح کہتے ہیں اور اکثر کا قول منع کا ہے اور احوط بھی یہی ہے اور ہمارے اکثر اکابر نے اسی کو اختیار فرمایا ہے؛ اس لیے اسی پر عمل کرنا چاہیے، یعنی: عورتوں کو سونے چاندی کے علاوہ کسی دوسری دھات کی انگوٹھی استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں