51

پڑوس میں ھندو ھیں کیا انکی طرف سے بھیجا گیا کھانا کھا سکتے ہیں یا انکی دعوت قبول کر سکتے ہیں

پڑوس میں ھندو ھیں کیا انکی طرف سے بھیجا گیا کھانا کھا سکتے ہیں یا انکی دعوت قبول کر سکتے ہیں

جواب نمبر: 21337
بسم الله الرحمن الرحيم
 

ہندو کی دعوت کبھی کبھار قبول کی جاسکتی ہے، البتہ اگر کوئی مخصوص کھانا ہو جو دیوی، دیوتاوٴں کے نام چڑھایا گیا ہو، یا کھانے میں حرام وناپاک چیزیں شامل ہوں تو اس کا کھانا جائز نہیں۔ اسی طرح ہندووٴں کی مذہبی تقریبات میں شرکت درست نہیں، ہاں اگر کھانا پوجا پاٹ والا نہیں ہے اور نہ حرام ونجس چیز کی آمیزش ہے تو کھانے میں مضائقہ نہیں، البتہ عادت بنالینا کراہت سے خالی نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں