50

آج کل جو نوٹوں کا ہار چلتا ہے اُس کو گلے میں پہن سکتے ہیں یا نہیں؟

آج کل جو نوٹوں کا ہار چلتا ہے اُس کو گلے میں پہن سکتے ہیں یا نہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: نوٹوں کے ہار پہننے میں غیر مسلموں سے مشابہت کے علاوہ فخر وریا اور مال ودولت سے دلی محبت کے اِظہار کی خرابی پائی جاتی ہے؛ لہٰذا اُس کا استعمال جائز نہیں ہے اور اِس رسم کو ختم کرنا لازم اور ضروری ہے۔
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔ (سنن أبي داؤد، کتاب اللباس / باب في لبس الشہرۃ ۲؍۵۵۹ رقم: ۴۰۳۱ دار الفکر بیروت، مشکاۃ المصابیح، کتاب اللباس / الفصل الثاني ۲؍۳۷۵)
مسلم را تشبہ بکفار حرام است۔ (مالا بد منہ ۱۳۳) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲۰؍۱؍۱۴۱۶ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں