66

:ہاتھ سے کھانا کھانا سنّت

سوال
:ہاتھ سے کھانا کھانا سنّت ہے لیکن کچھ لوگو ں کو جب کہا جائے کہ ہاتھ سے کھانا سنّت ہے تو جب کہ وہ چمچ سے کھا رہے ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ہاتھ سے ہے کھا رہے ہیں کیو نکہ چمچ ہاتھ میں ہے، پکڑا ہوا ہے نہ کہ پیروں میں… اب سوال یہ ہے کہ کیا چمچ سے کھانا بھی سنّت کے مطابق ہے یا خلاف سنّت؟

بسم الله الرحمن الرحيم

ہاتھ سے کھانا کھانا سنت ہے کا مطلب یہ ہے کہ لقمہ ہاتھ کی انگلیوں سے بلاواسطہ منھ میں لیا جائے، چمچ ہاتھ میں لے کر کھانا اگرچہ ناجائز نہیں ہے، لیکن اس طریقے کو سنت نہیں کہا جائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں