72

ٹورنامنٹ میں جو انعام وغیرہ دیا جاتا ھے سنا ھے یہ جوا ھے اسکے بارے میں وضاحت فرما دیں

ٹورنامنٹ میں جو انعام وغیرہ دیا جاتا ھے سنا ھے یہ جوا ھے اسکے بارے میں وضاحت فرما دیں

جواب:

واضح رہے کہ قمار (جوا) ہر اس معاملے کو کہا جاتا ہے، جس میں کسی مال کا مالک بنانے کو اس شرط کے ساتھ معلق کیا جائے، جس کے ہونے اور نہ ہونے دونوں کا یکساں امکان ہو، اور اسی طرح خالص نفع یا خالص نقصان برداشت کرنے کی دونوں جانب بھی برابر ہوں، بالفاظ دیگر کسی غیر یقینی چیز پر اپنا مال داؤ پر لگا دینا شریعت میں “جوا” کہلاتا ہے۔

ان تعریفات کے سمجھنے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کرکٹ میچ کی مروجہ صورت میں ہر ٹیم ایک مخصوص مقدار میں رقم اس Risk پر لگاتی ہے، یا تو وہ رقم پوری کی پوری ڈوب جائے گی اور دوسری ٹیم کو مل جائے گی، یا پھر یہ رقم دوسری ٹیم کی رقم کو کھینچ کر لے آئے گی، اور یہ شریعت کی اصطلاح میں قمار “جوا” ہے،جوکہ ناجائز اور حرام ہے۔

البتہ ٹورنامنٹ میچ فیس اگر صرف انتظامات کرنے کے لیے وصول کی جائے، جیتنے والی ٹیم کو انعام میں یہ رقم نہ دی جائے، بلکہ انعام کوئی تیسرا فریق یا انتظامیہ اپنے طور پر دے، تو انعام کی یہ صورت جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال اللہ تعالی:
یٰأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأنْصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ، إِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطَانُ أَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَکُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضآءَ فِیْ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوةِ، فَہَلْ أَنْتُمْ مُّنْتَہُوْنَ (المائدہ:۹۰،۹۱)

لما فی روح المعانی:
وفی حکم ذلک جمیع انواع القمار من النرد والشطرنج وغیرھما حتی ادخلوا فیہ لعب الصبیان بالجوز والکعاب والقرؑۃ فی غیر القسمۃ و جمیع انواع المخاطرۃ والرھان وعن ابن سیرین کل شئی فیہ خطر فھو من المیسر۔
(ج2، ص 694، رشیدیہ، کوئٹہ)

کذا فی تفسیر فتح القدیر للشوکانی:
المیسر میسران میسر اللھو امیسر القمار فمن میسر اللھو النرد، والشطرنج، والملاھی کلھا، ومیسر القمار ما یتخاطر الناس علیہ، ای فیہ مخاطرۃ الربح والخسارۃ بانواع من الالعاب وا لشروط ککل انواع القمار الموجودۃ ولتی یمکن ان توجد (ج1، ص336)

قال فی ردالمحتار:
تعلیق التملیک علی الخطر والمال من الجانبیین۔
(ج3، ص355، سعید)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں