89

اگر کسی نے نماز میں سجدہ سہو کیا جب کہ اس پرواجب نہیں تھا

سوال:
نماز میں اگر کسی نے سجدہ سہو کیا جب کہ اس پرواجب نہیں تھا تو اس کی نماز پر اس کے بلا وجہ سجدہ سہو کرنے کا کیا اثر ہوگا؟ یعنی اس کی نماز میں کراہت آئے گی یا مکروہ ہوگی یا واجب الاعادہ ہوگی؟

بسم الله الرحمن الرحيم

اگر اس شخص کو یہ گمان تھا کہ اس پر سجدہ سہو ہے اور اس نے سجدہ سہو کرلیا بعد میں پتہ چلا کہ اس پر سجدہ سہو نہیں تھا تو اس کی نماز بلاکراہت صحیح ہوگئی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں