104

دو آدمیوں کی جماعت کی نماز میں تیسرے آدمی کے شامل ہونے کا طریقہ

سوال
دو آدمیوں کی باجماعت نماز ہورہی ہو تو تیسرا شخص جماعت میں کس طرح شامل ہو گا؟

جواب
اگر دو آدمی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں تو مقتدی امام کے برابر دائیں طرف کھڑا ہوگا، اور اگر تیسرا آدمی آجائے تو مقتدی کو چاہیے کہ وہ پیچھے ہوجائے یا تیسرا آدمی مقتدی کو تھوڑا سا پیچھے کی طرف کھینچ لے، اگر تیسرا آدمی بھی  امام  کے  برابر  کھڑا ہوجائے تو امام کو چاہیے کہ دونوں مقتدیوں کو اشارے سے پیچھے کردے، البتہ اگر پیچھے کی جانب جگہ نہ ہو تو امام کو چاہیے کہ وہ آگے ہوجائے اور تیسرا آدمی امام کے پیچھے پہلے مقتدی کے برابر میں کھڑا ہو جائے، لیکن یہ ساری تفصیل قعدہ اخیرہ سے پہلے کی ہے ، اگر تیسرا آدمی قعدہ اخیرہ کے دوران جماعت میں شامل ہونا چاہے تو پھر وہ  امام کے برابر میں بائیں طرف کھڑا ہوکر اقتدا کرے، نہ کوئی پیچھے ہٹے اور نہ ہی کوئی آگے جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 566)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں