80

کیا چھوٹی بچی کی برسی کرسکتے ہیں، شریعت میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے؟

کیا چھوٹی بچی کی برسی کرسکتے ہیں، شریعت میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ایصالِ ثواب ہر وقت، ہر موقعہ پر کرنا جائز ہے، اور میت کو اس کا فائدہ بھی پہنچتا ہے، لیکن اس کے لیے دن، وقت، تاریخ اور سال کی تخصیص کرنا قرآن اور حدیث سے ثابت نہیں ہے، نیز موجودہ زمانہ میں برسی میں کئی اور مفاسد بھی پائے جاتے ہیں، لہذا اس سے بچنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما فی السنن لابن ماجۃ:

عن جریر بن عبداللہ البجلیؓ قال کنا نری الاجتماع الی اھل المیت وصنعۃ الطعام من النیاحۃ۔

(ص: 116)

کذا فی الشامیۃ:

ویکرہ اتخاذالضیافۃ من الطعام من اھل المیت لانہ شرع فی السرور لا فی الشروروہی بدعۃ مستقبحۃ۔

(ج: 2، ص: 420)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں