71

چھپکلی کو مارنے کا حکم

سوال
چھپکلی کو مارنا  کیسا ہے؟

جواب
  چھپکلی ایک موذی جانور ہے، اسے مارنا جائز ہے، آپ ﷺ نے اس کو  مارنے کی اجازت،  بلکہ حکم دیا ہے، اور اس کے مارنے پر ثواب بھی بیان کیا  گیا ہے، یہاں تک کہ اگر پہلی ضرب میں ماردیا جائے تو اس پر ثواب  کی بڑی مقدار بیان کی گئی ہے، دوسری ضرب مارنے پر اس سے کم  ہے اور تیسری میں اس سے کم ہے۔

“عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قتل وزغةً في أول ضربة فله كذا وكذا حسنة، ومن قتلها في الضربة الثانية فله كذا وكذا حسنة، لدون الأولى، وإن قتلها في الضربة الثالثة فله كذا وكذا حسنة، لدون الثانية»”. (صحیح مسلم 4/ 1758، باب استحباب قتل الوزغ،  برقم: 2240، ط: داراحیاء التراث العربی)فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144012201490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں