69

نما زِ وتر میں دعائے قنوت بھول جانا

سوال
میں اکثرنما زِ وتر میں دعائے قنوت بھول جاتا ہوں، اس کے بارے میں بتا دیں!

جواب
وتر کی نماز میں دعاءِ قنوت پڑھناواجب ہے،اور واجب چھوٹ جانے کی صورت میں سجدۂ سہوادا کرنے سے نماز ہوجائے گی،لہذا اگرکوئی شخص وترکی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اورسورت ملانے کے بعد بھول کر رکوع میں چلاگیاتوآخری قعدہ میں تشہد پڑھ کرسجدۂ سہوکرنے سے وتر کی نمازدرست ہوجائے گی،دعائے قنوت بھول جانے کی صورت میں سجدۂ سہو کی ادائیگی کے بعدوتردوبارہ لوٹانے کی ضرروت نہیں اور رکوع سے قیام کی طرف لوٹنے کی بھی حاجت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں