69

میاں بیوی کا گھر میں جماعت کروانا

سوال
1۔ گھر میں نماز باجماعت کیسے اداء کریں۔ اگر خاوند جماعت کرواتاھے تو بیوی بیٹی اور بیٹے صف بندی کس طرح کریں؟ 2۔ کیا خاوند بیوی کے ساتھ کھڑے ھو کر نماز پڑھ سکتا ھے۔اسی طرح بہن بھائئ؟

جواب

1۔ امام سب سے آگے کھڑا ہو، اس کے پیچھے والی صف میں لڑکے، اور اس کے بعد والی صف میں بیوی اور لڑکیاں بہنیں وغیرہ کھڑی ہوں۔

البتہ یاد رہے کہ مرد کے لیے بغیر کسی شرعی عذر اور مجبوری کے مسجد کی جماعت کو چھوڑ کر گھر میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

2۔ مرد و عورت کے صف میں ایک ساتھ کھڑے ہونے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

فتوی نمبر : 143409200059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں