70

قرآن مجید موبائل پر بغیر وضو کے لیٹ کر پڑھا جاسکتا ہے؟

قرآن مجید موبائل پر بغیر وضو کے لیٹ کر پڑھا جاسکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ موبائل کے ذریعہ بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے، بشرطیکہ اسکرین پر جس وقت قرآن مجید کھلا ہوا ہو، اسکرین کو ہاتھ نہ لگائے، اس کے علاوہ دیگر حصوں کو چھو سکتے ہیں، البتہ افضل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت با وضو ہوکر کی جائے۔

واضح رہے کہ لیٹنے کی حالت میں موبائل پر قرآن پاک کھول کر تلاوت کرنے میں چونکہ بے ادبی کا احتمال ہے٬ اس لئے بلا ضرورت ایسا کرنے سے اجتناب کرنا چاہئیے٬ البتہ اگر کوئی زبانی پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے٬ لیکن اس دوران ادب کے طور پر پاؤں کو سکیڑ لینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل :

کذا فی صحیح مسلم :

عن عائشة رضي الله عنها، قالت: «كان النبي صلي الله عليه وسلم يذكر الله على كل أحيانه».

(باب ذكر الله تعالى في حال الجنابة وغيرها: رقم الحدیث : 117)

کذا فی الھندیة :

رجل أراد أن یقرأ القرآن فینبغي أن یکون علی أحسن أحوالہ یلبس صالح ثیابہ ویتعمم ویستقبل القبلۃ؛ لأن تعظیم القرآن والفقہ واجب، کذا في فتاویٰ قاضي خان۔

(ج:5، ص:316، کتاب الکراہیۃ، الباب الرابع)

بحوالہ دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری تاؤن۔
فتوی نمبر : 144112200605

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں