69

صدقہ، زکوة، اور خیرات میں کیا فرق ہے ؟

سوال:(۱) صدقہ، زکوة، اور خیرات میں کیا فرق ہے ؟ (۲) یہ کن کن لوگوں کو دیا جا سکتا ہے ؟ (۳) کیا مسجد میں صدقہ دیا جا سکتا ہے ؟ براہ مہربانی تفصیل سے رہنمای فرما دیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم

(۱) زکات اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے ، جو صاحب نصاب پر مخصوص شرائط کے ساتھ فرض ہوتا ہے اور صدقات؛ واجبہ اور نفلی دونوں ہوتے ہیں، واجب جیسے : صدقہ فطر، خیرات کا لفظ صدقہ کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

(۲)زکات اور صدقات واجبہ کے مصارف متعین ہیں ،یعنی غرباء مساکین ہیں،جن میں تملیک(پاک بنانا) شرط ہے ، جب کہ نفلی صدقات کسی بھی خیر کے کام میں صرف کیے جاسکتے ہیں ، اس میں تملیک شرط نہیں ہے ، مالدار کو بھی نفلی صدقہ دیا جاسکتا ہے۔

(۳)مسجد میں نفلی صدقات دیے جاسکتے ہیں ، صدقات واجبہ کا مسجد میں صرف کرنا جائز نہیں ہے ۔ 

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں