104

عورت کےلباس کی شرائط

عورت کےلباس کی شرائط

سوال: عورت کے لباس کی شرائط کیا ہیں؟ مہربانی فرما کر وضاحت فرما دیں؟

جواب: غير محرم مردوں كے سامنے جو لباس عورت پہن كر آسكتى ہے اس ميں #آٹھ_شروط كا ہونا ضرورى ہے، شروط درج ذيل ہيں:

🔸 1- وہ لباس سارے جسم كے ليے ساتر یعنی سارے جسم كو چھپانے والا ہو، جس ميں ہاتھ اور چہرہ بھى شامل ہيں.

🔸 2- وہ لباس كھلا اور واسع ہو، جو نہ تو جسم كے اعضاء كا حجم واضح كرتا ہو، اور نہ ہى جسم كے خد و خال واضح کرے۔

🔸 3- باريك نہ ہو كہ جلد كى رنگت واضح كرتا پھرے۔

🔸 4- وہ لباس خود بھی زينت کا باعث نہ ہو، مثلا اس پر كڑھائى اور كشيدہ كارى كى گئى ہو۔

🔸 5- اس لباس كو خوشبو نہ لگائى گئى ہو۔

🔸 6- وہ لباس مردوں كے لباس كى مشابہ نہ ہو۔

🔸 7- وہ لباس كافر عورتوں كے لباس سے مشابہ نہ ہو۔

🔸 8- لباس شہرت حاصل کرنے کا باعث نہ ہو۔

اس بنا پر عورت كے ليے مردوں كے سامنے پينٹ ( پتلون ) يا پائجامہ پہن كر آنا جائز نہيں ہے۔
اللہ پاک دین کی سمجھ عطا فرمائیں۔

#بےحیائی کا خاتمہ

کیٹاگری میں : Islaah

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں