97

“انایا ” یا “عِنایہ”، دونوں میں سے کون سا نام درست ہے؟ مطلب بھی بتا دیں!

سوال
“انایا ” یا “عِنایہ”، دونوں میں سے کون سا نام درست ہے؟ مطلب بھی بتا دیں!

جواب
“عنایہ” عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں  سے یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ  “عنایہ”  ہی ملتا ہے اور ‘ع’ کے نیچے زیر ہے، ’’الف‘‘ کے ساتھ ’انایہ‘ لغت میں مذکور نہیں، “عنایہ ” کے  متعدد معانی آتے ہیں،  جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ اس لیے مذکورہ دونوں ناموں میں سے “عنایہ”  نام رکھنا ہی بہتر ہے،  بصورتِ دیگر ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144012201553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں