106

وحی کی تعریف

سوال
وحی کی تعریف کیا ہے؟

جواب
وحی کی لغوی تعریف: ‘الْإِعْلَام فِي خَفَاء’۔ (پوشیدہ بات کی خبر دینا)۔

 اصطلاحی تعریف:  ‘هُوَ كَلَام الله الْمنزل على نَبِي من أنبيائه وَالرَّسُول’۔

یعنی انبیاءِ کرام پر نازل ہو نے والے اللہ کے کلام کو وحی کہتے ہیں ۔

پھر وحی کی دو قسمیں ہیں :

(1) وحی متلو ،  (2)  وحی غیر متلو ۔

وحی متلو: ایسی وحی ہے جس کے الفاظ و معانی دونوں اللہ جل شانہ کی طرف سے ہوں ۔
وحی غیر متلو: ایسی وحی ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک پر صرف معانی و مضامین کی شکل میں القا کی گئی ہو ۔اوران معانی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرامؓ کے سامنے کبھی اپنے الفاظ سے اور کبھی اپنے افعال سے اور کبھی دونوں سے بیان فرمایا ہو۔ (مستفاد: امداد الاحکام ۱؍۵۴)

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (1/ 14)
‘ والوحي في الأصل: الإعلام في خفاء۔ قال الجوهري: الوحي: الكتاب، وجمعه وحي، مثل حلي وحلي … وفي اصطلاح الشريعة: هو كلام الله المنزل على نبي من أنبيائه والرسول.’ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201843
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں