65

گم نام لاش کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

سوال:
اگر کوئی گم نام لاش کسی ایسی جگہ سے ملے کہ جس سے یہ پتہ نہ چلے کہ یہ مسلمان ہے یا کافر تو اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

بسم الله الرحمن الرحيم

اگر مسلمان ہونے کی علامات موجود ہیں، مثلاً مرد ہونے کی صورت میں ختنہ وغیرہ، تو اس کو مسلمان قرار دیا جائے گا، اوراس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اور اگر کوئی ایسی علامت نہ ہو جس سے امتیاز ہوسکے تو اگر وہ لاش مسلم علاقے میں ہو تب بھی اس کو مسلمان سمجھ کر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں