101

گدوں پر نماز کا پڑھنا کیسا ہے

سوال:ایسے گدوں پر نماز کا پڑھنا کیسا ہے جس میں پیشانی گدے کے اندر دھنستی ہے ؛ تفصیل سے وضاحت کریں۔’

بسم الله الرحمن الرحيم

اگر گدا اتنا موٹا ہے کہ حالت سجدہ میں اس پر پیشانی اور ناک ٹھہر جائے اور زمین کی سختی محسوس کرلے تو اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن اگر پیشانی اورناک نہ ٹھہرے بلکہ گدا دبتا ہی رہے اور زمین کا حجم محسوس نہ ہو تو اس پر نماز جائز نہیں۔ وإن سجد علی الحشیش أو التبن أو علی القطن أو الطنفسة أو الثلج إن استقرت جبہتہ وأنفہ ویجد حجمہ یجوز وإن لم تستقر لا ہندیة: ۱/۱۲۷، ط: اتحاد ، شامی: ۲/۲۶، زکریا ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں