73

نیاز کا کھانا کھاناکیسا ہے ؟

سوال:نیاز کا کھانا کیسا ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحيم

نذر و نیاز کا کھانا فقراء کھا سکتے ہیں، امراء کے لئے کھانا درست نہیں، اور اگر فاتحہ نیاز کا کھانا مراد ہے جو متعینہ تاریخوں میں عوام لوگ کھانا شیرنی وغیرہ سامنے رکھ کر فاتحہ کراتے ہیں تو یہ کھانا حرام نہیں لیکن چونکہ یہ رسومات کا کھانا ہے اس لئے امیر و غریب ہر مسلمان کو ایسے کھانوں کے کھانے سے احتیاط کرنا بہتر ہے اور اس طرح کا فاتحہ کرانا چونکہ بدعت ہے اس لئے اس سے بھی بچنا چاہئے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں