100

مسجد کی پرانی صف یا دری وغیرہ کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا

سوال:مسجد کی پرانی بوسیدہ صف یا دری کو مسجد کے متولی کی اجازت لے کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے ؟ اگر کوئی لانا چاہتا ہے تو کیا کرے ؟
بسم الله الرحمن الرحيم

مسجد کی پرانی صف یا دری وغیرہ کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں، اگر صف یا دری بوسیدہ ہوگئی ہے اور مسجد کو اس کی ضرورت باقی نہیں ہے تو کوئی شخص متولی یا انتظامیہ سے قیمتاً خریدکر اپنے استعمال میں لاسکتا ہے اور قیمت اسی مسجد میں صرف کی جائے گی۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں