108

مرض الموت میں وصیت کرنا

سوال
جو وصیت مرض الوفات میں کی جائے کیا وہ نافذ ہوتی ہے یانہیں؟

جواب
وصیت چاہے حالت صحت میں کی گئی ہو یا مرض الموت میں ،بہردوصورت  وصیت ہے اور اس کا حکم یہ ہے کہ اگر اجنبی کے حق میں ہو تو ایک تہائی میں نافذ ہوگی  اوراگر وارث کے حق میں ہوتو ورثاء کی رضامندی دیکھی جائے گی اگر وہ اجازت دیں تو وصیت نافذ کی جائے گی اوراگر اجازت نہ دیں تو وصیت کالعدم قرارپائے گی۔نیز وصیت کے نفاذ کے لیے ضروری ہوگا کہ شریعت کے کسی حکم یا ضابطے سے متصادم نہ ہو۔

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143806200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں