100

تراویح میں آیت سجدہ تلاوت کرکے سجدہ کرنے کے بعد دوبارہ وہی آیات پڑھ لینا

سوال
ایک حافظ صاحب نے نماز تراویح میں آ یت سجدہ میں سجدہ کیا اور اٹھ کر دوبارہ آ یت سجدہ پڑھی، کیا سننے والوں پر سجدہ واجب ہوا کہ نہیں؟

جواب
صورتِ مسئولہ میں امام صاحب نے تراویح کی نماز میں آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد سجدہ کرلیا، اور پھر کھڑے ہوکر اگلی آیت کے بجائے وہی آیت سجدہ دوبارہ پڑھ لی  تو پہلا سجدہ کافی ہے، دوبارہ سجدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، نہ امام پر اور نہ ہی مقتدیوں پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا، اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 135):
“ولو تلاها في ركعة فسجدها ثم أعادها في تلك الركعة لاتجب ثانيًا، كذا في محيط السرخسي”. فقط والله أعلم

فتوی نمبر : 144109201580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں