120

اگر سجدہ میں دونوں پاؤں اٹھ جائیں تو نماز کا کیا حکم ہے

سوال:اگر سجدہ میں دونوں پاؤں اٹھ جائیں تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحيم

اگر سجدہ میں دونوں پیر کی تمام انگلیاں مکمل طور پر زمین سے اٹھ جائیں اور تین تسبیح کے بقدر یہی کیفیت رہے کہ کسی پیر کی انگلی کا کوئی حصہ زمین سے نہ لگے تو ایسی صورت میں نماز فاسد ہوجاتی ہے اور اگر تین تسبیح کے بقدر یہ کیفیت نہیں رہی بلکہ انگلی زمین سے بلاعذر اٹھ جانے کے بعد فوراً زمین پر ٹیک دی جائیں تو یہ فعل اگرچہ مکروہ ہے لیکن نماز اس صورت میں ہوجائے گی۔ إنہ لم یضع شیئًا من القدمین لم یصح السجود (شامي زکریا: ۲/۱۳۵) (ہندیہ: ۱/۷۰) ولو وضع أحدہما جاز مع الکراہة إن کان بغیر عذر (ہندیة: ۱/۷۰) آپ کے مسائل اور ان کا حل، فتاوی محمودیہ، کتاب النوازل)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں